29 جولائی 2012 - 19:30

کوئٹہ کے علاقے کلي اسماعيل ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقين کا صدرپوليس تھانے کے سامنے احتجاج اور پوليس موبائل کو آگ لگانے کي کوشش پوليس کي شيلنگ کے بعد مشتعل افراد منتشر ہوگئے .

ابنا: پوليس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلي اسماعيل ميں نامعلوم ا فراد کي فائرنگ سے جان بحق ہونے والے شخص جان محمد کے لواحقين اور علاقہ مکينوں نے صدر تھانے کے سامنے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردي اور پوليس موبائل کو آگ لگادي جسے پوليس موبائل کو جزوي نقصان پہنچا تاہم پوليس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کيلئے آنسو گيس کي شيلنگ کي اور ہوائي فائرنگ کي جس کے بعد مشتعل افراد منتشر ہوگئے. کوئٹہ ميں فائرنگ کے مختلف واقعات ميں چھ افراد ہلاک ہوئے ہيں.

.......

/169